قربانیاں میں دوں،نا اہل بھی میں ہوں،تو وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف کیوں؟ مریم نواز شاہد خاقان عباسی سے سخت ناراض؟ سینئر تجزیہ کار کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) شاہد خاقان عباسی کے بیان کہ مسلم لیگ ن کے اگلے وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف ہونگے کے بیان پر مریم نواز ان سے سخت سے ناراض ہے جن کا اظہار انہوں نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کے دوران بھی کیا ہے۔

اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا امیدوار قرار دینے پر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

جی این این کے پروگرام ’ خبر ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ ،مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے قیمتی موقع پر شاہد خاقان عباسی سے سخت ناراضی کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار قرار دینے والے آپ کون ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قربانیاں میں دوں ، نااہل میں ہوں تو پھر وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کیوں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107