44

دسمبر کی ایک اور بڑی شادی!! میر شکیل الرحمان کی بیٹی کی شادی پی ٹی آئی کے کس رہنماء کے بیٹے سے ہونے جا رہی ہے؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر شکیل الرحمان کی صاحبزادی کی شادی تھریک انصاف کے رہنماء کے صاحبزادے کے ساتھ 24 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی محسن بلال کی جانب سے خبر دی گئی ہے جس میں انکا کا کہنا ہے کہ ’’ میر شکیل الرحمن کی بیٹی کی شادی تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اور جنرل عبدالرحمن شہید کے فرزند ہمایوں اختر خان کے بیٹے سے طے. بارات 24 دسمبر کو کراچی جائے گی. 26 دسمبر کا لاہور میں ولیمہ ہوگا‘‘۔

محسن بلال کی جانب سے شادی کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا ہے۔ جو کہ درج ذیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں