پنجاب کا بلدیاتی آرڈیننس الیکشن کمیشن کے سپرد!الیکشن کب ہونگے؟پتہ چل گیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)پنجاب میں نیا بلدیاتی آرڈیننس اور دیگر مواد الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا۔نجی چینل نے پنجاب حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے اپنا کام کرلیا اب الیکشن کمیشن کام شروع کرے، 31 دسمبر کو بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کا فیصلہ ہوگیا تو بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے کیلئے تیار ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دی تھی اور بلدیاتی انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، صوبے کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ گجرات اور سیالکوٹ کو میٹروپولیٹن کا درجہ حاصل ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107