16 ہزار بر طرف ملازمین کی درخواستیں مسترد!!! لیکن کن افرا د کو عدالت نے بحال کر دیا؟؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)سپریم کورٹ نے آج سولہ ہزار برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں مسترد کر دی ہے اور چار ایک کی تناسب سے فیصلہ سنایا۔لیکن ان میں چند ایک ملازمین کی بحالی کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔یوں تو مکمل فیصلے کا علم تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہی معلوم ہوگا .

لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق عدالت نے سال 96 سے ن99 تک بھرتی کیے ملازمین جن کو بعد میں برطرف کر دیاگیا تھا ان کو بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے 1996ء سے 1999ء تک برطرف ہونے والے سرکاری ملازمین کو بحال کر دیا۔ نظر ِثانی اپیلیں مسترد کر کے سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 184/3 اور 187 کے تحت ملازمین کو بحال کیا ہے۔، سپریم کورٹ نے ان ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے جن کے لیے ٹیسٹ انٹرویو درکار نہیں تھا۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ گریڈ 8 تا 16 کے ملازمین کی بھرتی کا کوئی ٹیسٹ انٹرویو ضروری تھا تو وہ اب دیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حکم میں کہا کہ مس کنڈکٹ اور کرپشن پر نکالے گئے ملازمین بحال نہیں ہوں گے۔ عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملازمین کو ان ہی تاریخوں سے بحال کیا جا رہا جب انہیں نکالا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107