ایک شیر سے تین شکار!!مہنگائی ،نا اہلی اور لوٹ مار،شہباز شریف نے معنی خیز ٹویٹ کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے خانیوال کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی فتح پر ردعمل دیا ہے۔

الیکشن میں امیدوار رانا محمد سلیم سینتالیس ہزار 649 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا 34 ہزار تیس ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔جیت پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ “ایک شیر، تین شکار.. مہنگائی، نااہلی، اور لوٹ مار”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “خانیوال کا الیکشن جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔ میں پارٹی قائدین اور کارکنان کا شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں”۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107