پاکستان میں کرپٹو کرنسی لانچ ہو گی یا نہیں؟فواد چوہدری نے دوٹوک بتا دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)کرپٹو کرنسی دنیا کے مختلف ممالک میں پوری طرح رائج ہو چکی ہے جبکہ کچھ ممالک ایسی کرنسی کو قبول کرنے میں ہچکچاہت کا شکار ہیں۔

ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔جو کرپٹو کرنسی کے استعمال میں شش و پنج کا شکار ہے،اور اس حوالے سے سوچ بچار میں مصروف ہے کہ ایا اسے اپنایا جائے یا نہیں۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کرپٹو کرنسی کے استعمال کے حوالے سےدو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرپٹو کرنسی لائے جانے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ اس کے پیچھے کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صرف اعتبار کی بنیاد پر ڈیجیٹل کرنسی کی لین دین نہیں ہوسکتی، دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی میں اتار چڑھاؤ بہت زیادہ ہے،اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹیف کی شرائط کے تحت بھی کرپٹو کرنسی متعارف نہیں کرواسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخر دنیا کو ڈیجیٹل کرنسی کی طرف ہی جانا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107