ہارس ٹریڈنگ کے تمام دروازے بند!!سینٹ انتخابات میں”بار کوڈ “والے بیلٹ پیپر ز کے استعمال پر غور،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس ہوا جس میں سینت انتخابات میں بار کوڈ کے حامل بیلٹ پیپر کے استعمال کی تجویز کے حوالے سے غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مکمل رازداری کے خلاف سپریم کورٹ کی رائے کے مطابق سینیٹ انتخابات کےلیے بارکوڈ والے بیلٹ پیپرز کے استعمال پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 دسمبر کو سینیٹ کی نشست کے لیے طے شدہ انتخاب روایتی طریقے سے ہی ہوگا ،اجلاس کے دوران ایک مرحلے پر کمیشن نے بیس دسمبر کے انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز پر کوڈ چھاپنے پر بھی غور کیا تھا جسے ایک اسکینر سے الیکشن کمیشن کے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کے ساتھ ہی پڑھا جاسکتا تھا.

اجلاس کے دوران اس ممکنہ صورتحال پر بھی بات کی گئی کہ کہیں اراکین بارکوڈ والا بیلٹ پیپر دیکھ کر ووٹ دینے سے ہی انکار نہ کردیں، اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹوں کو قابل شناخت بنانے والی ٹیکنالوجی پر سیاسی جماعتوں سے مشورہ کیا جائے گا.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107