53

حکومت کا 20 دسمبر کو چھٹی کا فیصلہ!!!موبائل فون سروس بند ہو گی یا نہیں؟؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں بیس دسمبربروز سوموار کوعام تعطیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، او آئی سی کانفرنس کے دوران موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے.

شیخ رشید کہتے ہیں 40 سال کے بعد او آئی سی کانفرنس پاکستان میں ہونے جارہی ہے ۔ وزارت داخلہ، پولیس اور سی ڈی اے نے مل کر متفقہ طور پر موبائل فون سروس بندنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چھٹی کا فیصلہ کانفرنس کے شرکاء کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت خارجہ میں کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس ایک غیر معمولی اجلاس ہے جس میں غیر ملکی وفود کی آمد ورفت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے پیش نظر 20دسمبربروزپیر عام تعطیل کی جائیگی ۔

دستاویز کے مطابق غیر ملکی وفود کانفرنس کے اختتام پر20دسمبر کو پاکستان سے روانہ ہوں گے اس لئے اس دن چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلئے وزارت داخلہ کو ضروری ضابطے کی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں