16 ہزار برطرف ملازمین کا کیس!سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) سپریم کورٹ میں سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلوں پر کیس کی سماعت ہوئی، درخواستوں پر سماعت جسٹس عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، گزشتہ روز اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا، جسٹس عمر عطا بندیال نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا.

جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد کردی ہیں، چار ججز نے اپیلیں مسترد کرنے کے حق میں فیصلہ دیا، جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اپیلیں مسترد کرنے سے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں 16 ہزار ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،اٹارنی جنرل کی جانب سے حکومتی تجاویز پر مبنی جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کروا دیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107