ایک سال میں بی آرٹی پر کتنے مسافروں نے سفر کیا؟تعداد اتنی کے سارے اندازے غلط ثابت ہو جائیں

پشاور(ہاٹ لائن نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد علی سیف نے بی آر ٹی کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کو شروع ہوئے 1 سال چار مہینے ہوگئے ہیں۔

اور رواں سال اس سروس میں پانچ کروڑ لوگوں نے سفر کیا اور مستفید ہوئےسستے،ماحول دوست اورآرام دہ سفر عوام کو فراہم کیا جارہا ہے۔اس سال دس لاکھ شہریوں میں زو کارڈ تقسیم کئے گئے۔خواتین کی سفری شرح بی آر ٹی بسوں کیوجہ سے دو فیصد سے بڑھ کر بیس فیصد ہوگئی،پرانی گاڑیوں کو سکریپ کیا گیا اور انکے مالکان کو ادائیگیاں کی گئیں۔

محمد علی سیف نے مزید کہا کہ بی آر ٹی ایکسپریس روٹ میں بھی اضافہ کیا گیا تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔دو لاکھ بیس ہزار افراد یومیہ ان بسوں میں سفر کر رہے ہیں جبکہ 360 جدید سائیکلز سے بھی طلبہ مستفید ہورہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107