یو ٹرن یا کچھ اور؟ شبر زیدی اپنے بیان سے کیوں مُکر گئے؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) شبر زیدی کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میر حساب سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے.

بعد میں سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شبر زیدی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجی یونیورسٹی میں میری تقریر ڈیڑھ گھنٹے کی تھی لیکن صرف 3 منٹس کو نکال کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ٹوئٹس میں اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہاں میں نے کہا ہے کہ ’مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے کے ساتھ دیوالیہ ہونے اور اگے بڑھنے کے مسائل ہیں لیکن اس کے حل پر توجہ دیں‘ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جو کہا وہ بنیاد اور یقین کے ساتھ کہا، صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ پوری تقریر کو پڑھ اور سن لیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107