اگلے الیکشن میں کس کا مقابلہ کس کیساتھ ہونے جا رہا ہے؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کا پورے ملک میں ووٹ بینک ہے، پنجاب میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔

پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پورے ملک میں امیدوار کھڑے کر سکتی ہے،فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ دو ہزار تئیس میں 1100 سے زائد نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں، پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کی اتنی حیثیت اور قد نہیں کہ وہ اتنے امیدوار کھڑے کر سکے، اس طرح مختلف جگہوں پر مختلف پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا، پاناما کیس کے بعد سیاست میں بڑی تبدیلی آئی، ہم نے ن لیگ کو بے نقاب کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107