22

2014 کے بعد ہونے والا سب سے لمبا دھرنا ختم!!!یہ احتجاجی دھرنا کن شرائط پر ختم ہوا؟جانئے

گوادار(ہاٹ لائن نیوز) گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا 32 روز کے بعد ختم ہو گیا ہے۔اور اب اس سے متعلق شرائط بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے مطالبات پورے کرے کی یقین دہانی کے بعد تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا.

تحریری معاہد ہ کی شرائط کے مطابق گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی، بارڈر ٹریڈ کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کی جا ئے گی جبکہ تحریک کے کارکنوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں گے۔ بلوچستان حکومت اور ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے مطابق مکران ڈویژن میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان گوادر کے ماہی گیروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے، ایکسپریس وے کے متاثرین کا دوبارہ سروے کرکے معاوضہ دیا جائے گا، دھرنے کے بعد حق دو تحریک کے کسی کارکن سے انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق سمندری طورفان سے متاثرہ ماہی گیروں کی امداد کیلئے ڈی سی آفس لائحہ عمل طے کرے گا، وفاقی اور صوبائی محکموں میں معذوروں کے کوٹے پر عمل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مکران کے عوام کی چاردر اور چار دیواری کا احترام کیا جائے گا، کوسٹ گارڈز اور کسٹمز پکڑی گئی بوٹس،کشتیاں اور لانچز کو ریلیز کرنے کیلئے تعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں