27

اسموگ کس وجہ سے بڑھ رہی ہے؟ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب درخواست دائر کر دی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) عدالت میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر نے سردیوں میں باربی کیو پر پابندی کی تجویز پیش کردی اور عدالت کوبتایا کہ بار بی کیو کی وجہ سے دھواں بڑھتا اور اسموگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کا بعد میں جائزہ لیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے مقامی وکلاء کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے پیمرا سے آگاہی مہم کا نوٹیفکیشن طلب کرتےہوئےجرمانے ادا نہ کرنے والے بھٹے بند کرنے کا حکم بھی عدالت نے کمرشل عمارتوں کی تیزی سے تعمیر کی نشاندہی پر اس کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کیس پرمزید سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں