پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح!!! وزیر اعظم نے سکردو پہنچتے ہی بڑا اعلان کر دیا

سکردو(ہاٹ لائن نیوز) سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک غریب لوگوں کو اوپرنہ لایا جائے، گلگت بلتستان ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت ترقی میں پیچھے ہے، بلوچستان اور اندرون سندھ کے لوگ بھی ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گئے.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پیچھے رہ جانے والوں کی حالت بہتر ہو۔ نہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار بارہ سے دو ہزار اٹھارہ تک خیبرپختونخوامیں تیزی سےغربت میں کمی ہوئی۔ سکردو میں انٹر نیشنل ایئرپورٹ بننے سے علاقے میں ترقی ہو گی.

بیرون ملک مقیم پاکستانی چھٹیاں منانے اب گلگت بلتستان آئیں گے، سیاحت کا شعبہ پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ بن سکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے عمران خان نے کہا کہ آج سے پورے پاکستان میں احساس راشن پروگرام شروع ہو رہا ہے، آٹا، گھی، چینی اور دالوں پر تیس فیصدرعایت دی جائے گی۔ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107