پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد فواد چوہدری کریڈٹ لینے کے لیے میدان میں آگئے،نئی پیش گوئی بھی کر دی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی گئی ہے۔جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پانچ روپے کم کر دی گئی،قیمتوں میں کمی کا اطلاق ائندہ پندرہ دنوں کے لیے ہوگا،ایسے میں حکومتی رہنماء بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ لینے کے سوشل میڈیا کا رخ کر رہے ہیں.

فواد چوہدری بھی ایسے ہی حکومتی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، پٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ اور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزید ریلیف دیں گے، لیکن اصل کامیابی یہ ہو گی کہ ہم نواز، زرداری کے لئے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107