غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے لیے بری خبر!وزیر اعظم نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز )وزیر اعظم عمران خان نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا ھکم جاری کر دیا ہے۔

یہ ہدایت انہوں نے راوی اربن ڈیولپمنٹ اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور منصوبے سے متعلق اجلاس کے دوران دیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے منصوبوں کی تعمیر کے لیے اسمارٹ درخت، بلیو روڈ، اور توانائی کے لحاظ سے مؤثر ماحول دوست مواد کے استعمال پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے دونوں منصوبوں کو لاہور اور ملک کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا اور آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام شہروں میں گرین اربنائزیشن ماڈل بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ترقیاتی منصوبے عوام کے معاشی و سماجی حالات میں بہتری کےلیے معاون ثابت ہوں گے۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ’گرین اربنائزیشن منصوبہ آلودگی کے منفی اثرات ختم کرنے میں مدد کرے گا، اس لیے اس طرح کے ماڈلز تمام شہروں میں بنانے چاہیے‘۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107