وزیر اعظم کو چھوڑ کر مجھے جرمانہ کیوں کیا؟سعید غنی بھی الیکشن کمیشن کے سامنے ڈٹ گئے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) اسلام آباد میں سعید غنی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا، تمام وفاقی و صوبائی وزراء بھی ان کے ساتھ تھے، جبکہ میں نے جلسے میں نہ تو تقریرکی ہے، نہ ترقیاتی اسکیم کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دس دسمبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس موصول ہوا، نوٹس میں مجھے آج الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر سندھ نے بتایا کہ پشاور میں ریجنل الیکشن کمشنر نے دس دسمبر کو ہی مجھ پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا تھا، جرمانے کے فیصلے میں لکھا گیا کہ تین نومبر کو بھی نوٹس دیا گیا تھا۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا تھا، اپیل کروں گا یا نہیں، اس کا ابھی فیصلہ کرنا ہے، آج ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر مجھے طلب کیا گیا تھا، پبلک آفس ہولڈر انتخابی مہم نہیں چلا سکتے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107