41

“مولانا طارق جمیل کی بھارتی اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے دوران حج ملاقات پر کیا ہوا؟”جب مولانا نے وقت مانگا و بالی وڈ اسٹار نے کیا کَیا؟

لاہور(ویب ڈیسک)مولانا طارق جمیل ویسے کو کسی تعارف کے محتاج نہیں ،ان کیوجہ شہرت یوں تو تبلیغ اور دین کی ترویج ہے۔لیکن ان کے اپنے ساتھ ہوئے قصوں کی بھی ایک تاریخہے جو ان کے ساتھ دوران تبلیغ پیش آئے۔اور وہ اکثر اوقات اپنی تقاریر اور تبلیغ میں بھی ایسے قصے دہراتے نظر آتے ہیں آئیے آپ کو آج ان کا ایک اور قصہ سناتے ہیں ،

معروف کالم نگار محمد علی افضل لکھتے ہیں ایک دن میں کمپیوٹر پر کام کر رہا تھا تو ٹائم لائن پر ایک مولانا طارق جمیل صاحب کی ایک وڈیو آگئی جس پر کیپشن تھا”مولانا طارق جمیل کی بھارتی اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے دوران حج ملاقات پر کیا ہوا؟”میں نے وڈیو دیکھنی شروع کر دی۔

اس میں مولانا طارق جمیل صاحب نے سارا واقعہ بیان کیا کہ کیسے عامر خان اپنی والدہ کے ہمراہ حج پر آیا ہوا تھا تو طارق جمیل صاحب کے من میں خیال آیا کہ کیوں نہ اسے تبلیغ کی جائے۔فرماتے ہیں کہ میں نے اپارئنٹمنٹ لینے کی بہت کوشش کی مگر عامر خان نے پروفائل سن کر انکار کردیا۔ میں روزانہ کوشش کرتا آخر وہ مجھے دس منٹ دینے پر راضی ہوگیا۔میں نے سوچا صرف دس منٹ ملے ہیں اگر میں نے ڈائریکٹ تبلیغ سے سٹارٹ لیا تو خدشہ ہے کہ ملاقات رائیگاں جائے گی۔ میں نے تھوڑی بہت مارکیٹنگ پڑھ رکھی تھی جس کا بنیادی اصول “اٹینشن کیپچنگ” (توجہ کا حصول) ہے۔

لہذا میں نے سٹارٹ ہی ستر کی دہائی کی فلموں اور گانوں سے لیا کیونکہ میں خود میڈیکل کالج میں ٹھیک ٹھاک ڈسکو لڑکا تھا۔ پانچ سات منٹ میں جب ماحول بن گیا تو میں نے کہا آپ حج پر اپنی والدہ کو لائے ہیں کیوں نہ میں آپ کو اپنے نبی ص کا حج سناؤں ؟۔ عامر خان نے گھڑی پر ٹائم دیکھا تو باقی چار منٹ رہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں