’’ عمران خان کی پیشیوں کا وقت آچکا‘‘ وزیر اعظم کو خبردار کر دیا گیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کی نا اہلیوں سے بچنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہو گا، عمران خان کی مکاری اور عیاری سے نجات حاصل کرنی ہے تو قوم کھڑی ہو جائے۔ پاکستان میں لوگ مہنگائی میں پس گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو یوریا کھاد نہیں مل رہی، یہ حکمران دعوے کرتے ہیں کہ گندم کی بمپر پیداوار ہو گی۔ حکمرانوں کو ڈالر کے ریٹ میڈیا سے پتہ چلتے ہیں، کہتے ہیں کہ صبح، دوپہر، شام گیس آئے گی، اب گیس آ ہی نہیں رہی، انہیں عوام کو مہنگائی کی اذیت میں ڈالنے کا حساب دینا ہو گا.

آج قوم کے بچے بھوکے ہیں اور مریضوں کے پاس دوا کے پیسے نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا وقت آنے والا ہے، انہیں بچوں کو بھوک میں مبتلا کرنے اور جھوٹ کا حساب بھی دینا ہو گا، یہ جھوٹے ہیں، ان کا محاسبہ کرنا ہو گا، یہ تماشہ کرتے ہیں کہ ان کے دور میں نون لیگ سے سستی موٹر وے بنی ہے، شرم کریں، آپ کے دور میں 1 کلو میٹر سڑک بھی نہیں بنی


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107