19 ارب کا ہرجانہ..!!!! پاکستان عالمی عدالت میں ایک اور کیس ہار گیا، پاکستانیوں کے لیے تشویشناک خبر

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت نے 19 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

سوئی ناردرن کے خلاف یہ کیس نیشنل پارکس منیجمنٹ کمپنی نے دائر کیا تھا، یہ کمپنی حویلی بہادر شاہ جھنگ اور بلوکی میں 1200 میگاواٹ کے دو گیس پاور پلانٹ چلاتی ہے۔ سوئی ناردرن نے 2018 میں دونوں پاور پلانٹس کو 10 ارب روپے کی انوائس بھجوائی تھی۔

یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوا تو فیصلہ سوئی ناردرن کے حق میں آیا۔ اس پر نیشنل پارکس منیجمنٹ کمپنی نے لندن میں بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا جہاں عدالت نے پاکستان پر ایک اور ہرجانہ عائد کیا۔ سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اوگرا کے سامنے اٹھایا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107