“ن لیگ کی ڈیل ہو گئی ہے ” اب پارٹی میں کونسی بحث چل رہی ہے؟ سینئر سیاستدان اعتزا احسن کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ڈیل ہو چکی ہے۔اور اب پارٹی میں یہ بحث چل رہی ہے کہ پارٹی کی طرف سے اگلے وزیر اعظم کا امیدوار کون ہوگا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی کی حکومت کو بہت سہولتیں دیں، حکمران طبقات کو انہوں نے ضمانتیں دیں کہ ہم کچھ نہیں کریں گے.

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اداروں کے خلاف بیانات دیتے رہے اور محمد زبیر کے ذریعے سفارتکاری بھی کرتے رہے، دن میں کہتے ہیں کہ بات نہیں ہو رہی اور رات میں ان کے لوگ چلے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہم موقع پر پیچھے ہٹ جانا ن لیگ کا طریقہ رہا ہے.

ن لیگ کی دو جرنیلوں کے ساتھ ڈیل ہوگئی ہے، اب پارٹی کے اندر یہ بحث چل رہی ہے کہ وزیر اعظم کون ہوگا، اقدامات یکطرفہ نہیں ہوتے، دونوں طرف سے فیصلہ ہوتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107