آرمی چیف کا پرویز الہیٰ کو فون!! نواز شریف نے بھی رابطہ کرلیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔اور چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔دونوں رہنماوں نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

چوہدری پرویزالٰہی سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق نے بھی ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔

چوہدری پرویزالٰہی نے اپنی اور چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے میاں نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔ نوازشریف نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107