29

برطرف ملازمین کے لیے وزیر اعظم میدان میں آگئے، ملازمین کی بحالی کے لیےسپریم کورٹ کو کونسی 3تجاویز دیں؟؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )سپریم کورٹ میں معطل ملازمین کے کیس کی سماعت ہوئی ۔جس میں اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دی گئی تین تجاویز عدات میں پیش کی اور بتایا کہ وزیر اعظم سے اس بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔اور انہوں نے برطرف ملازمین کے حوالے سے تین ہدایات دی ہیں ۔

ٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ گریڈ ایک سے 7 کے ملازمین کو بحال کیا جائے، گریڈ 8 سے17 تک کے ملازمین کا فیڈرل پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ایف پی ایس سی تین ماہ میں ملازمین کے ٹیسٹ کا عمل مکمل کرے گا، جو ملازمین ٹیسٹ پاس کریں گے انہیں مستقل کردیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل کے مطابق ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ملازمین ایڈہاک تصور ہوں گے، ملازمین کو جو رقم دی جا چکی وہ ریکور نہیں کی جائے گی۔ ادھر سرکاری ملازمین کا وزیراعظم کی تجاویز ماننے سے انکار، برطرف ملازمین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے بحالی کیلئے دی گئی تجاویز قبول نہیں، وزیراعظم اپنی تجاویز پر نظرثانی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں