چینی مہنگی کرنے کے لیے بڑے “گٹھ جوڑ ” کا انکشاف!!!رپورٹ تیار کابینہ میں پیش،تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے شوگرریفارمزکمیٹی کی سفارشات کابینہ کو پیش کیں جس میں چینی کےکاروبارمیں ناجائز قیمت بڑھانےکیلئے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گٹھ جوڑ کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت مسابقتی کمیشن کو طاقتوربنائے تاہم رپورٹ میں چینی مہنگا ہونی کی بات کی گئی مگرذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا۔

اصلاحات کمیٹی نے جولائی دو ہزار بیس سے مارچ دو ہزار اکیس تک اجلاس منعقد کرکے سفارشات تیارکیں۔ رپورٹ میں فصلیں کاشت کرنے کی زوننگ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسان فصلیں اگانے میں اورصنعتکارکسی بھی جگہ شوگر مل لگانے میں آزاد ہوں گے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ گنے اور چینی کے صحیح اعدادوشمار اکھٹے کیے جائیں اور تمام چینی کے گوداموں اوراسٹاک رجسٹرڈ ہوں گے۔ رپورٹ کی سفارشات کے مطابق چینی کی تمام پیداوار کی رجسٹریشن پر ایف بی آر کی ٹیمیں نظررکھیں گے، حکومتی ادارے شوگرملوں سےمتعلق تمام قوانین میں اصلاحات لائے گی جبکہ حکومت میڈیا کے ذریعے لوگوں کوچینی کم استعمال کرنےکی آگاہی دے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107