26

صفدر اعوان بیٹے کی شادی میں ……شہباز گل کا ایسا طنز کے مریم نواز بھی سٹپٹا جائیں

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے جنید صفدر کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ شادی میں سب پیارے لگ رہے تھے۔مریم نواز ہماری بہن ہیں بہت خوبصورت لگ رہی تھی،جنید ہمارا بھانجا ہے وہ بھی کمال لگ رہا تھا۔سب کی ڈریسنگ اچھی تھی.

شہباز گل کا کہنا تھا کہ سب ڈریسنگ دیکھ لیں پیاری تھی سوائے صفدر اعوان کے،ان کو بھی کوئی اچھی ڈریسنگ کرا دیتے ،ایسا لگ رہا تھا جیسے شادی میں کوئی “بیرہ پکڑ کر لائیں ہیں۔

ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں گانا گانے کے خلاف نہیں چاہے طبلے کے ساتھ گائیں یا ہارمونیم کےساتھ، جنید کی شادی کے موقع پر سب نے بھارتی گانےگائے، پاکستانی گانا بھی گا لیتے۔

شہباز گل نے میڈیا سے وعدہ کیا کہ وہ خود پاکستانی گانے گا کر دکھائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں