16

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی سی کمی! تین ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے.

جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزرات خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ دنوں کے لیے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد عوام کو 5 روپے کا ریلیف دیا گیا جبکہ اسی عرصے میں ڈیزل کی قیمت 22روپے 58 پیسے بڑھانے کے بعد 5روپے کا ریلیف دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں