28

تا حیات نا اہلی!بڑی آئینی درخواست دائر،نواز شریف،جہانگیر ترین ۔۔۔۔۔سمیت کون کون مستفید ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) سپریم کورٹ بار نے آئندہ ہفتے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ بار آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرے گی ، صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ بار کے تمام عہدیداروں سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے ،کسی بھی شخص کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا ، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اگر سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر لیتا ہے تو اس سے نواز شریف،جہانگیر ترین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو ریلیف مل سکتا ہے اور وہ دوبارہ قومی سیاست میں شامل ہو سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں