30

جنید صفدر کی شادی!!! فیاض الحسن چوہان مٹھائی لے کر کہاں جا پہنچے؟ جس نے دیکھا بس دیکھتا ہی رہ گیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں،جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں،جبکہ اس شادی کی ایک خاص بات مریم نواز کی سج دھج بھی ہے،جن کے کپڑے بناؤ سنگھار سب نے مین سٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا کی توجہ اپنے جانب مبذول کرائی ہوئی ہے۔کوئی مریم نواز کی خوبصورتی کی بات کر رہا ہے.

تو کوئی ان کے ملبوسات کا دیوانہ نظر آ رہا ہے۔ایسے میں پی ٹی آئی کے اہم صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان بھی جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں پنجاب اسمبلی میں مٹھائی کا ڈبہ لے آئے،جب ان سے مٹھائی لانے کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمی بخاری کے لئے مٹھائی لے کر آیا ہوں، کیونکہ عظمی بخاری مریم نواز کی خوشی میں بے حد خوش ہوتی ہیں.

اس سے قبل بھی عظمی بخاری اور فیاض الحسن چوہان ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کے لیے مشہور ہیں اور دونوں ہی میڈیا کی توجہ سمیٹتے ہیں، گزشتہ دنوں بھی جب عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوہان صاحب اپنے لیے جیل میں ایک خصوصی بیرک بنوا لیں تو اس پر فیاض الحسن چوہان نے خوبصورتی سے ان کو جواب دیا کہ اگر عظمیٰ ان کو جیل میں ڈالیں تو وہ جیل میں جانے کو بھی تیار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں