بے حسی کی انتہاء۔۔!!! مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کی کلاس لے لی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو بے حسی کی انتہاءقرار دے دیا ،کہتی ہیں سو فیصد مہنگائی کرکےتیس فیصد رعایت کا جھوٹ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم مہنگائی سے مررہی ہے لیکن اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں مزید کنا تھا کہ دوائی سے 3 سے 7 روپے ہوجائے عمران صاحب کو کوئی فرق نہیں پڑتا چینی 52 سے 120، آٹا 35 سے 80 ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتاکیونکہ ان کا کچن کوئی اور چلاتا ہے پٹرول کی قیمت100 روپے سے 146 ہوجائے لیکن عمران صاحب کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

انہوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر 124 سے 180 پر چلا جائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔ 39 ماہ میں ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 20 ہزار 605 ارب ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ، ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا مجموعی بوجھ 50 ہزار 484 ارب روپے سے زائد بڑھ چکا ہے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔

انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب سے قوم کو ایک ہی رعایت چاہئے کہ اس قوم کی جان چھوڑ دیں ،عمران صاحب استعفی دیں گے تو عوام کو فرق ضرور محسوس ہوگا، انہیں اس تباہی سے نجات مل جائے گی


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107