منی لانڈرنگ کیس!! شہباز شریف کیخلاف 100سے زائد گواہوں کی فہرست تیار،کن کن کے نام شامل ہیں؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ چالان کے معاملے پر ایف آئی اے کی100گواہوں کی فہرست سامنے آگئی۔

گواہوں کی فہرست میں کباڑیا،ہارڈوئیر،ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورزمالکان ، اسکریپ ڈیلر،کنسٹرکشن کمپنیاں ، ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سیلنڈروینڈرز شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق انجینئرز،وکیل، بینکرز، ڈاکٹرز،ایس ای سی پی، ایف آئی اے اہلکار ، رائس ڈیلر،ڈینٹل پارٹس ڈیلر،جیولرز،پراپرٹی ڈیلر بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔

گواہان کے شناختی کارڈمنی لانڈرنگ اور اکاؤنٹ کھلوانےکےلیےاستعمال ہوئے، تمام گواہان عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107