53

پاسپورٹ کا حصول ہوا اور بھی آسان!!! گھر بیٹھے 24گھنٹوں میں پاسپورٹ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟ طریقہ کار جان لیں

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ اپلائی کریں گے تو 24 گھنٹے میں گھر پر مل جائے گا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک سروس شروع کی گئی ہے، اس سروس سے گھر بیٹھے پاسپورٹ 24 گھنٹے میں حاصل کیا جاسکے گا۔ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں