30

ثاقب نثار کی آڑیو جعلی نکلی!!!نجی ٹی وی کا دعویٰٰ،مبینہ آڈیو کتنے حصوں کو جوڑ کر بنائی گئی؟

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی لیک آڈیو جعلی نکل آئی ہے، امریکی فرانزک کمپنی نے آڈیو جعلی ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اےآر وائی کے مطابق احمد نورانی کی جانب سے لیک آڈیو کا فرانزک کرا لیا، آڈیو جعلی نکلی، اور آڈیو لیک کی فرانزک کے لیے امریکی کمپنی کو تقریباً 10 لاکھ روپے ادا کیے۔

امریکی فرانزک کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے فیکٹ فوکس کی جانب سے لیک آڈیو کا فرانزک کیا ہے، آڈیو میں بولنے والے کی ٹون میں کئی بار تبدیلی محسوس کی گئی، 45 سیکنڈز کی آڈیو میں 25 سیکنڈز بعد آواز میں تبدیلی محسوس ہوئی۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق آواز میں تبدیلی سے پہلے بولنے والا کافی دور سے بول رہا تھا، جب کہ 25 سیکنڈز کے بعد ٹون تبدیل ہوئی اور ایسا محسوس ہونے لگا جیسے بولنے والا مائیک کے قریب تھا۔

امریکی کمپنی نے جواب دیا کہ فیکٹ فوکس کی لیک آڈیو کلپ ایک سے زائد سورسز جوڑ کر بنائی گئی، آڈیو کا ایک حصہ الگ ماحول، دوسرا الگ ماحول میں ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں