حکومت کا ایک اور کارنامہ..!!! !قومی بھنگ پالیسی تیار کر لی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی جسے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ملکی آمدنی میں اضافے کے لیے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بھنگ ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے گی، اس اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کی کاشت کے لیے لاتعداد درخواستیں موصول ہورہی ہیں، پہلے مرحلے میں سو کمپنیوں کو بھنگ کی کاشت کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ انہوں ںے بتایا کہ بھنگ پالیسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد تشکیل دی گئی.

اس پالیسی کی تیاری میں وزارت تعلیم، کامرس، زراعت اور انسداد منشیات سے مشاورت کی گئی، بھنگ کی کاشت کے ایریا کے گرد باؤنڈری وال اور فیلڈ میں کیمرے لگائے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی سطح پر بھنگ کی سو ارب سے زائد مالیت کی مارکیٹ ہے، بھنگ پالیسی میڈیکل اور انڈسٹریل کاشت کے لیے بنائی گئی ہے، اس کی کاشت سے ادویات اور ٹیکسٹائل کی امپورٹ کم ہوگی.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107