چند برسوں کے بعد ملک میں گیس کا نام و نشان نہیں رہے گا! اہم حکومتی وزیر نے پاکستانیوں کو بُری خبر سُنا دی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی پیدوار سالانہ نو فیصد کم ہو رہی ہے۔چند سالوں کے بعد ملک میں قدرتی گیس ختم ہو جائے گی۔سستی گیس استعمال کرنے والے افراد کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی.

کابینہ اجلاس کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ یہاں اثرات آئیں، دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہرسال گیس نو فیصد کم ہورہی ہے، چند سال میں گیس نہیں رہے گی، سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ووٹنگ مشین کا معاملہ دو ہزار بارہ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اٹھایا، دو ہزار سولہ میں نواز حکومت میں بھی ووٹنگ مشین پر بحث ہوئی ۔ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنےکیلئے تیارہیں، ای وی ایم پر چار ہزار مشینیں کوئی پرابلم نہیں، جیسے ہی الیکشن کمیشن ٹینڈرکرے گا مشینیں آجائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107