پاکستان میں مہنگائی اور بلند ترین شرح تک جائےگی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بجلی کی قیمتوں اور عالمی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا گیا ہے.

ا یشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو ستمبر دو ہزار اکیس کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد سے کم کرکے آٹھ اعشاریہ چھ فیصد رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

اے ڈی بی نے مالی سال 2021 میں بھارت کی معاشی شرح نمو دس فیصد سے کم کر کےنو اعشاریہ سات فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ بھارت میں مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں نظام آب پاشی کے لیے بیس کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری بھی دے دی ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107