کبھی ہاں کبھی نہ!!!! کامران اکمل پشاور ذلمی سے نہ کھیلنے کا فیصلہ واپس لے لیا،مگر کیوں؟؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) کامران اکمل اتوار کے روز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی ،مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں۔

تو اب خبر یہ کے کہ پشاور ذلمی کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی ہے۔جس میں تمام گلے شکوے دور کر لیے گئے ہیں۔ملاقات میں قومی کرکٹر نے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا.

محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں ، وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے ۔ ادھر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پشاور ذلمی ان کی فیملی ہے۔وہ ان کو نہیں چھوڑ سکتے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107