26

احتجاج رنگ لے آیا!!! ایک ساتھ2000 فیل طلباء کو پاس کر دیا گیا

حیدر آباد(ہاٹ لائن نیوز ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے غیر حاضر قرار دے کر فیل ہونے والے 9 ہزار میں سے 2 ہزار طلبا وطالبات کو رزلٹ جاری کرکے انہیں کامیاب قرار دے دیا.

تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں9 ہزار طلبا کو مختلف مضامین کے پرچوں میں غیر حاضر قرار دے کر فیل کردیا تھا۔

تاہم اب ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ریجن کے انٹر کے پریکٹیکل کے نتائج کالجز انتظامیہ نے ارسال نہیں کیے تھے، جس کے باعث کمپیوٹر سسٹم نے امیدواروں کو غیر حاضر قرار دیا تھا ۔

ناظم امتحانات کے مطابق بورڈ کی جانب سے قائم شکایتی سیل نے اب تک دو ہزار طلباکو کامیاب قرار دے دیا ہے جبکہ مزید نتائج جانچ پڑتال کے بعد مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں