37

’’مریم نواز وزیراعظم بن گئیں تو تباہی پھیر دیں گی ‘‘

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم بن گئیں تو تباہی پھیر دیں گی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کے وزیراعظم کے اگلے امیدوار ہونے کا مطلب ہے کہ پاؤں پڑنے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جس طرح میڈیا سیل چلاتی تھیں اگر وزیراعظم بن گئیں اور اس طرح پاکستان چلایا تو تباہی پھیر دیں گی۔

انہوں نے پروگرام میں موجود لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر وزیراعظم کے لیے اچھے امیدوار ہیں۔جبکہ محمد زبیر نے کہا کہ ہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب ہیں میں ان کے بیان کو چیلنج نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں