عائشہ اکرام پر حملے کا معاملہ! پنجاب پولیس بھی میدان میں آگئی، سب کچھ سامنے آگیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) عائشہ اکرام کے ساتھ ہونے والے ھاثے سے متعلق پولیس کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم اپنے بھائی کے موٹر سائیکل پر بازار شاپنگ کے لیے جا رہی تھی، ٹول پلازہ کے قریب انکا برقعہ موٹر سائیکل کے ویل میں پھنس گیا، موٹر سائیکل کے ویل میں برقعہ آنے پرعائشہ اکرم گر گئی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرنے سے عائشہ کے چہرے، بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں، منہ کے بل گرنے سے ناک کی ہڈی فیکچر ہو گئی، عائشہ اکرم حادثاتی طور پر گری ہیں،کسی موٹر سائیکل کے جان بوجھ کے ٹکر مارنے کا تاثر حقائق کے برعکس ہے، عائشہ اکرم علاج معالجہ کروا رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107