نکاح سے پہلے کونسا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا؟ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا انتہائی اہم بیان

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) وزیر پنجاب صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا سے متعلق خون کا ٹیسٹ ہو گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس مرض میں مبتلا بچوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں۔شعور پیدا کرنے سے 85 فیصد لوگ تھیلیسیمیا کے بارے میں جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پونے تین لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا آغاز لاہور سے ہو رہا ہے۔جنوری سے مارچ تک ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ چھوٹے سر والے بچے کی جینز پر تحقیق کرکے مورثی بیماری کو سامنے لائے ہیں۔پیدائش سے پہلے تشخیص کا عمل کرنا قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ بنانے جا رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107