’’ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گونگی، عوام کی چیخوں و پکار پر بہری اور ملکی مسائل پر اندھی ہو چکی ہے‘‘

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گونگی، عوام کی چیخوں و پکار پر بہری اور ملکی مسائل پر اندھی ہو چکی ہے، آئی ایم ایف کے حوالے سے حکومت کے نمائندہ گورنر پنجاب کی گواہی ہمارے خدشات کی تصدیق ہے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف وفوس سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ گوادر پر نوٹس اور ٹوئٹ ناکافی، وزیراعظم فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائیں، ساڑھے تین سالوں میں ہر نوٹس عوام پر بھاری پڑتا رہا ہے، گوادر اور بلوچستان کے مسائل پر حکومت کو صرف نوٹس کی روایت تبدیل کرنا ہو گی۔ان کا کہنا تھا قوم نعروں، وعدوں اور اعلانات کی بجائے عملی اقدامات چاہتی ہے۔

کراچی کے لیے گیارہ سوارب روپے کا معاملہ ہو یا قبائلی اضلاع کے لیے پیکیج کا اعلان، کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا حکومت کی غلط پالیسیوں اور نااہلی سے ملک میں مڈل کلاس ختم ہورہی ہے، غریب اور امیر کا فاصلہ بڑھ رہا ہے، جو کسی بھی معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107