بین الصوبائی کانفرنس آج شام کو ہونے کا امکان! سردیوں کی چھٹیاں کب تک دی جاسکتی ہیں؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس آج شام کو ہونے کا امکان ہے۔

کانفرنس میں ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا ، سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا ۔

اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔وزارت صحت کی جانب سے سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

وزارت صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن جاری ہے جو کہ متاثر ہو سکتی ہے ۔ذرائع وزارت تعلیم کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طویل ہونے کی صورت میں کانفرنس کل منتقل ہو سکتی ہے ، شفقت محمود وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مصروف ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107