جاپان بھی پاکستان کی مدد کو آن پہنچا!!! بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) جاپان نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے تعاون کے تحت اورل پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے تینتالیس لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔اس امداد کو پولیو ویکسین کی دو کروڑ چالیس لاکھ خوراکیں خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یونیسیف اور جاپان کے درمیان اس منصوبے کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا جبکہ امداد کے معاہدے پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور یونیسیف نے دستخط کیے۔

انسداد پولیو پروگرام پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ ’رواں سال انسداد پولیو کی کوششوں میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی اور کورونا کے چیلنجز کے باوجود پولیو کیسز میں کمی واقع ہوئی، ہمیں امید ہے کہ ہم دو ہزار تئیس تک ہر قسم کے پولیو وائرس کو ختم کر دیں گے‘۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107