میچ دیکھنے کی تیاری کر لیں..!!!وفاقی وزیر اسد عمر کاشائقین کے لیے بڑا اعلان،ہرشہری میچ دیکھ سکے گا مگر کیسے؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تیرسٹھ رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔وفاقی وزیراسد عمر نے بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ دیکھا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد کم دیکھ کرحیرت ہوئی، پی سی بی کو کہا ہےکہ یہ سیریز پیسے بنانے کےلیےنہیں، ایسی سیریز میں انٹری فری ہونی چاہیے۔

انہوں نے ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز میں شائقین کی انٹری فری کرنےکی ہدایت کی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107