22

ابتک کی سب سے بڑی خبر!رانا شمیم کا بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول، اس میں کیا کچھ درج ہے؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا اصل بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول ہو چکا ہے.

میڈیا رپوٹس کے مطابق لندن سے کورئیر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا جس پر رجسٹرار نے سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر کو دوران سماعت رانا شمیم کے بیان حلفی کے لفافے کو کھولا جائے گا۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ لفافے پر کانفیڈینشل لکھا ہے، جسے صرف چیف جسٹس کھول سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی زیر سماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں