سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکومت کا نیا قانون لانے کا اعلان

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف اہم قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا۔

بابر اعوان نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دے گی۔انہوں نے بتایا کہ صدرمملکت نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، سپریم کورٹ نے اس پر اپنی رائے دی اور حکم جاری کیا کہ ووٹ کو ظاہر کیا جاسکتا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ اگر ووٹ بیچنے کا شک ہونے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ جس پارٹی کو دیا گیا وہ اسی کو ملا ہے یا نہیں۔وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور اور الیکشن کمیشن کا آپس میں رابطے میں ہے اور الیکشن کمیشن سے مشاورت کے ساتھ یہ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107