حماد اظہر اِن ایکشن! اہم عہدہ حاصل کرنے کے لیے پُر تولنے لگے

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران بلدیاتی الیکشنز کے حوالے سے بھی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو الیکشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔۔ اس دوران وزیر اعظم نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو بھی بلا لیا جبکہ ذرائع کے مطابق حماد اظہر بھی لارڈ میئرشپ کے امیدوار ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام متعارف کرایا ہے، ترقیاتی بجٹ اسی ارب اضافے سے چھ سو پینتالیس ارب کردیا ہے۔وزیر اعظم سے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے بھی ملاقات کی اور انڈسٹریل سکل پارکس پربریفنگ دی .

ذرائع کےمطابق وزیر اعظم نے روڈ میپ طلب کرتے ہوئے قائد اعظم بزنس پارک اور فیڈمک انٹرچینج کے لیے بھی گرین سگنل دے دیا ۔۔،اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چئیرمین مخدوم طارق نے بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں تئیس دسمبر کو اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا گیا


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107