31

عمران خان کا گھر چلانے کے لیے جہانگیر ترین ماہانہ کتنے پیسے دیتے تھے؟؟تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھاکہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کیلئے جہانگیر ترین جیسے لوگ تیس لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، بعد میں یہ رقم پچاس لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہیں جس آدمی کے جوتے کے تسمے بھی اس کے اپنے پیسوں کے نہ ہوں اسے دیانت دار کیسے کہا جا سکتا ہے؟

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات میں دھاندلی پر جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو پارٹی سے فارغ کرنے کی سفارش کی تھی مگر عمران خان نے اس پر خود انھیں ہی پارٹی سے نکال دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں