“اب صرف آئین کے ماننے والوں سے بات ہوگی” شیخ رشید کا دو ٹوک اعلان

روالپنڈی(ہاٹ لائن نیوز)شیخ رشید نےرولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ریاست صرف ان لوگوں سے بات کرے گی جو آئین اور ریاست کو مانے گے۔کسی بھی ایسے شخص سے بات نہیں ہوگی جو آئین کو تسلیم نہیں کرے گا۔پاکستان ایک آزاد خودمختار ملک ہے جس کا آئین ہی سب سے زیادہ سپریم ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید نےکہا کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں تو قانون بھی آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گی، اپوزیشن اس الیکشن میں بھی دھاندلی دھاندلی کا شور مچائے گی، اپوزیشن نے پہلے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ، ی ہای وی ایم کے بعد اوور سیز کے معاملے پر بھی مسئلہ پیدا کریں گے ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اللہ سے پوری امید ہے عمران خان 5سال پورے کریں گے ،گزشتہ رات میری طبیعت خرابی سے متعلق خبر چلائی گئی جو بےبنیادتھی،سائبر کرائم ونگ کو ہم مضبوط کرنے جارہے ہیں،اسلام آباد پولیس میں 2ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107